فرید آباد،21 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ہریانہ کے بلب گڑھ میں دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے سانحہ کے لئے منوہر لال کھٹر سرکار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس واقعہ کی مرکزی جانچ
بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کے مظلوم خاندان کی مانگ کی حمایت کی ہے۔
مسٹر گاندھی نے آج صبح بلب گڑھ کے سنپیڑ گاؤں پہنچ کر متاثرہ کنبہ کے ممبران سے ملاقات کی اور واقعہ کی بارے میں معلومات حاصل کی۔